جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایف پی سی سی آئی کا تاجر برادری کے امور میں عدم مداخلت سے متعلق نیب کے چیئرمین کے بیان کا خیر مقدم

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی نے تاجر برادری کے امور میںعدم مداخلت سے متعلق نیب کے چیئرمین کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے،اس اقدام سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کساد بازاری کے باعث تجارت پہلے ہی پیچیدہ صورتحال میں ہے جبکہ تاجر برادری کے خلاف کارروائیوں سے نہ صرف ان کی مشکلات میں اضافہ بلکہ حکومت اور تاجروں کا باہمی اعتماد بھی متاثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تاجر دوست ماحول کو فروغ دیا جائے جو اسی صورت ممکن ہے جب انھیں اپنا کاروبار بلا خوف و خطر کرنے کے مواقع میسر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئر مین کی جانب سے یہ یقین دہانی کہ نیب کا کوئی افسر کسی تاجر کو ہراساں نہیں کرے گا بلکہ تاجروں کی تشویش کو فوراً دور کیا جائے گا، اچھی پیش رفت ہے،تاجر دوست ماحول کے بغیر ملکی یا غیر ملکی سرمایہ کاری کوترغیب نہیں دی جا سکتی، اگر کوئی ادارہ کسی ٹیکس دہندہ کے خلاف جائز شکایت پر کارروائی کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے ایف پی سی سی آئی یا متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لینا چاہیے۔اس موقع پر افتخار علی ملک نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی تشویش کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مقامات پر چھاپوں سے تاجر برادری میں غم و غصہ پیدا ہورہا ہے، تاہم ہم کسی غیر قانونی کاروباری سرگرمی کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کرپشن کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کریں گے،اچھی بات یہ ہے کہ متعدد چیلینجوں اور مشکلات کے باوجود ملکی اقتصادی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور امید ہے کہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میںپاکستان جلد ایک خوشحال اور باوقار ملک بنے گا ۔انہوں نے کہ ملک کو مالیاتی بحران سے نکالنے کے لیے برآمدات میں اضافہ واحد حل ہے، اسی ذریعے سے ہم قرض اتار سکتے ہیں دوسری صورت میں ملک قرضوں کے جال سے باہر نہیں نکل سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…