منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی،سونا مزیدسستا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 11پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.63روپے سے گھٹ کر156.52روپے اورقیمت فروخت156.73روپے سے گھٹ کر156.62روپے ہوگئی

جبکہ اس کے مقابلے میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید156.30روپے سے بڑھ کر156.40روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر156.90روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت خرید171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 192.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے سے بڑھ کر 41.60روپے اور قیمت فروخت41.80روپے سے بڑھ کر 41.90روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.50روپے سے بڑھ کر 42.60روپے اور قیمت فروخت 42.80روپے سے بڑھ کر42.90روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت400روپے کم ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1498ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور10گرام قیمت میں 343روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…