بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی فروخت میں 2فیصد کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2019 کے دوران سیمنٹ کی صنعت کے منافع جات میں کمی ہوئی ہے اور اس دوران کوہاٹ سیمنٹ کے نفع میں 17فیصد ، میپل لیف کے منافع میں 60 فیصد ، ڈی جی کے سی کے منافع میں 17فیصد ، اٹک سیمنٹ کے منافع میں 53فیصد اور ملکی سیمنٹ کے منافع میں 14فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ

مالی سال کے دوران تعمیراتی صنعت کی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے سیمنٹ کی صنعت کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کے 14فیصد کے مساوی برآمدات کی گئی تھیں تاہم جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں 38 فیصد اضافہ سے شعبہ کی کارکردگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ چین ، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے دوسرے مرحلہ کے آغاز سے سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ سے صنعت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…