منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مزیداضافہ،سونا بھی مہنگا ہوگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یورو،برطانوی پاونڈ سمیت دیگر بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 26پیسے کااضافہ ہوا

جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.37 روپے سے بڑھ کر156.63روپے اورقیمت فروخت156.47روپے سے بڑھ کر156.73روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس کے سبب ڈالرکی قیمت خرید156.00روپے سے بڑھ کر156.20روپے اورقیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر156.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے170.75روپے سے بڑھ کر171روپے اورقیمت فروخت172.75روپے سے بڑھ کر173روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت خرید192روپے سے بڑھ کر192.50روپے اورقیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.45روپے سے بڑھ کر41.50روپے اورقیمت فروخت41.75روپے سے بڑھ کر41.80روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.45روپے سے بڑھ کر42.50روپے اورقیمت فروخت42.75روپے سے بڑھ کر42.80روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22.30روپے سے بڑھ کر22.50روپے اور قیمت فروخت23.80روپے پرمستحکم رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1509ڈالرہوگئی

جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے اور10گرام قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت 87750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75231روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…