جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فوربز نے دنیا کی 400امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی ، کونسا پاکستانی دوڑ میں شامل؟ کتنے نمبر پر براجمان، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دولت میں آگے نکل گئے، ان کے اثاثوں کی مالیت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔معروف غیر ملکی جریدے فوربز نے امریکہ کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست مرتب کردی ۔اس فہرست میں آن لائن اسٹور کی ویب سائٹ ایمازون کے مالک جیف بزوز کو امریکہ کا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے، جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس امریکہ کے دوسرے امیر ترین شخصیت ہیں۔تیسرے نمبر پر اوریکل سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارن بفٹ کو رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی

گئی ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکہ کا چوتھا امیر ترین شخص بتایا گیا اور ان کی دولت 64 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے اور ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے لیکن اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے امیر ترین 400 افراد کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…