جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی مہنگا،سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر 3پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 3پیسے کااضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.34 روپے سے بڑھ کر156.37 روپے اورقیمت فروخت156.44روپے سے بڑھ کر156.47روپے ہوگئی

جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید156.00روپے اورقیمت فروخت156.50روپے پرمستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170.50روپے سے بڑھ کر170.75روپے اورقیمت فروخت172.50روپے سے بڑھ کر172.75روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت خرید191.30روپے سے بڑھ کر192روپے اورقیمت فروخت193.30روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے سے بڑھ کر41.45روپے اورقیمت فروخت41.70روپے سے بڑھ کر41.75روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے سے بڑھ کر42.45روپے اورقیمت فروخت 42.70روپے سے بڑھ کر42.75روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22.30روپے اور قیمت فروخت23.80روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18ڈالرکانمایاں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1505ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000روپے اور10گرام قیمت میں 857روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت87400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74931روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…