کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32100،32200پوائنٹس کی حدیں بحال ہوگئیں۔تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب86کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت8.84فیصدزائدجبکہ66.57فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث منگل کو کاروبار کا آغاز
منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31995پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ،بینکنگ،ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 32290پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم پاک بھارت کشیدگی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپ نے اپنے حصص فروخت کرتے کوترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس175.47پوائنٹس اضافے سے32254.32پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے245کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،112کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب86کروڑ52لاکھ12ہزار927روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب26ارب41کروڑ89لاکھ33ہزار357روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر18کروڑ7لاکھ28ہزار940شیئرزکاکاروبارہوا،
جوپیرکی نسبت1کروڑ46لاکھ81ہزار680شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت45.00روپے اضافے سے1245.00روپے اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت37.42روپے اضافے سے857.13روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت161.54روپے کمی سے3069.41روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت90.00روپے کمی
سے6000.00روپے ہوگئی۔منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 2کروڑ28لاکھ86ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت18پیسے اضافے سے3.77روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ94لاکھ27ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت41پیسے اضافے سے9.18روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس89.42پوائنٹس اضافے سے15107.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس394.93پوائنٹس اضافے
سے51545.75پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس72.64پوائنٹس اضافے سے23500.24پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 7پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 7پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ
ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.23روپے سے بڑھ کر 156.30روپے اورقیمت فروخت156.30روپے سے بڑھ کر156.40روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے اورقیمت فروخت156.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 50پیسے،قیمت فروخت میں 80پیسے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.00روپے کا اضافہ
ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.00روپے سے بڑھ کر170.50روپے اورقیمت فروخت171.70روپے سے بڑھ کر172.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید191.00روپے سے بڑھ کر192.00روپے اورقیمت فروخت193.00روپے سے بڑھ کر194.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی
قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے بڑھ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھ کر42.45روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.75روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں 20پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.30روپے سے بڑھ کر22.50روپے اور قیمت فروخت23.80روپے پرمستحکم رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالرکی نمایاں کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1487ڈالرسے گھٹ کر1468ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے اور10گرام قیمت میں 943روپے کی کمی ریکارڈ ی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87000روپے سے گھٹ کر85900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74588روپے سے گھٹ کر73645 ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔