کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا گیاہے، جس سے حکومت کو اضافی 4 ارب روپے تک کی آمدنی متوقع ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی کم قیمتیں ہونے کے باوجود حکومت نے عوام کو کوئی ریلف نہ دیا، اوگرا کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کے برعکس سرکار نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے قیمتوں کو مستحکم رکھا جس سے حکومت کو اضافی 4 ارب
روپے تک کی آمدنی متوقع ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی 2 روپے 18 پیسے اضافے سے 17 روپے 18 پیسے کر دی گئی، ڈیزل پر لیوی 76 پیسے اضافے سے 20 روپے 76 پیسے، لائٹ ڈیزل پر لیوی 2 روپے 6 پیسے اضافے سے 5 روپے 6 پیسے کردی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 1 روپے 2 پیسے کمی کے بعد 4 روپے 98 پیسے وصول کی جارہی ہے۔