پی ٹی آئی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اثر سامنے آنے لگا پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق بڑا اعلان کردیا گیا

29  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایشین ڈویلپمنٹ آئوٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ معیشت کے

استحکام کیلئے آئی ایم ایف پروگرام اوراصلاحات کے پروگرام کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہواہے، اس پروگرام کے نتیجے میں کثیرالجہتی اداروں اوربین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے پراجیکٹ کو فعال کرنے اوراس ضمن میں جاری مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معشیت کو فائدہ ہوگا، اس سے مالی سال 2020 ء کے اختتام تک سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں جاری مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی بڑھوتری 2.8 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…