لاہور( این این آئی)انتظامیہ کی مضبوط گرفت نہ ہونے کی وجہ سے سبزی اور پھل فروشوں نے سرکاری ریٹ لسٹ کی دھجیاں بکھیر دیں،اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل من مانے نرخوں پر فروخت کئے گئے ۔آلو کچا چھلکا 50کی بجائے 5روپے اضافے سے 55روپے
آلو شوگر فری 25کی بجائے 30روپے، آلو سٹور 18کی بجائے 25،پیاز 60کی بجائے 70روپے،ٹماثر 84کی بجائے95سے 100،لہسن دیسی 172کی بجائے 200روپے،لہسن چائنہ 216کی بجائے250،ادرک چائنہ 260کی بجائے 270سے280،بینگن 51کی بجائے60سے 65،لہسن ہرنائی 202کی بجائے250،کریلے 110کی بجائے130سے 140،پالک 32کی بجائے40روپے،ٹینڈے دیسی 82کی بجائے100،لیموں دیسی 82کی بجائے100،میتھی100کی بجائے120سے 130،بند گوبھی45کی بجائے50، پھول گوبھی 64کی بجائے80،گھیا کدو 66کی بجائے75سے 80،شلجم 47کی بجائے 60،شملہ مرچ135کی بجائے150،اروی 65کی بجائے75سے80،بھنڈی 73کی بجائے90سے 100،مٹر 130کی بجائے140، گھیا توری54کی بجائے 65سے 70 جبکہ پھلیاں76کی بجائے90روپے فی کلو فروخت کی گئیں ۔پھلوں میں سیب گاچہ 107کی بجائے 120روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 116کی بجائے 140، سیب کالا کولو میدانی 70کی بجائے 80،سیب کشمیری 42کی بجائے50، کیلا درجن اول 62کی بجائے70روپے درجن،کیلا دجن دوئم 47کی بجائے50،آم کالا چونسہ 73کی بجائے90سے 100،آم چونسہ سفید 120کی بجائے140سے 150،آم انور رٹول 125کی بجائے140،آڑو اول سپیشل 150کی بجائے180روپے،آڑو اول 105کی بجائے120،انار دیسی 135کی بجائے150،آلو بخارا 150کی بجائے170،آلو بخارا دوئم 94کی بجائے110،امرود48کی بجائے60،انگور گولہ 112کی بجائے150،انگور کالا 150کی بجائے200روپے، انگور سندر خانی 155کی بجائے180سے 190روپے جبکہ انار قندھاری 142روپے کی بجائے160سے170روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔