منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات میں 48.64 فیصد اضافہ

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چاول کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ( جولائی ، اگست) کے دوران 48.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران 5 لاکھ 90 ہزار 53 ٹن چاول برآمد کئے گئے ہیں جن کی مالیت 322.836 ملین ڈالر رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 3 لاکھ 99 ہزار 633 ٹن چاولوں کی برآمد سے 223.918

ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 98.918 ملین ڈالر یعنی 48.64 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات میں 48 فیصد سے زیادہ کے اضافہ کے نتیجے میں جولائی ، اگست 2019 ء کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 650.257 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…