ملک احتجاج اور ہڑتالوںکامتحمل نہیں ہو سکتا ،تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں، صدرآل پاکستان انجمن تاجران

28  ستمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے تاجروں کے مطالبات اور مسائل کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے جلد حکمت عملی مرتب کی جائے گی ،تمام مارکیٹوں میں ہر طرح کا کاروبار تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے جس سے بیروزگاری کا سیلاب سونامی کی صورت اختیار کر جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

اپنے دفتر میں تاجر رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ بہت جلد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب باڈی سے ملاقات کر کے انہیں ٹیکسز سمیت دیگر دیرینہ مسائل سے آگاہ کریں گے اور قوی امید ہے کہ ہماری آوازکو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ وزراء اور اداروں کے سربراہان کی جانب سے تاجرتنظیموں سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کی جاتی جو لمحہ فکریہ ہے ۔ تاجر طبقہ نہ ٹیکسز کی صورت میںنہ صرف معیشت میں اپنا کلیدی کردارادا کر رہا ہے بلکہ ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں افراد کو روزگار کی فراہمی کا بھی ذریعہ ہے لیکن حکومت کا تاجر برادری سے رویہ قابل مذمت ہے ۔ اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تاجر معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے حق میں ہیں اور اس کیلئے حکومت کی معاونت بھی کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن سرکاری افسران کے رویے کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک احتجاج اور ہڑتالوںکامتحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکومت مشاورت کاعمل شروع کر کے مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…