کراچی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنماؤں سے کامیاب ملاقاتوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروز سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی31500،31600،31700،31800،
تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 94ارب88کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت8.58فیصدزائدجبکہ72.38فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31368پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنماؤں سے کامیاب ملاقاتوں کے نتیجے میں مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،سیمنٹ،ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں دوروز سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای100انڈیکس کی 6نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں اورکے ایس ای100انڈیکس 32085پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس636.92پوائنٹس اضافے سے32070.81پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے249کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،76کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
سرمایہ کاری مالیت میں 94ارب88کروڑ40لاکھ50ہزار766روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب9ارب40کروڑ37لاکھ55ہزار
جس کے حصص کی قیمت14.91روپے کمی سے283.33روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت12.25روپے کمی سے615.00روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ75لاکھ78ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے اضافے سے3.63روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 1کروڑ43لاکھ59ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت60پیسے اضافے سے8.75روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس338.86پوائنٹس اضافے سے14998.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1133.84پوائنٹس اضافے سے51040.71پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس346.86پوائنٹس اضافے سے23430.12پوائنٹس پربندہوا۔