پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمہنگا،سونا سستا ہوگیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید7پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید7پیسے کااضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.18روپے سے بڑھ کر156.25روپے اورقیمت فروخت156.28روپے سے بڑھ کر156.35روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے اورقیمت فروخت156.30روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 20پیسے کااضافہ،قیمت فروخت میں 10پیسے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 50پیسے اورقیمت فروخت میں 1.00روپے  کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.00روپے سے بڑھ کر170.20روپے اورقیمت فروخت172.50روپے سے گھٹ کر172.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید192.00روپے سے گھٹ کر191.50روپے اورقیمت فروخت194.50روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب5،5یسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.65روپے سے بڑھ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.35روپے سے بڑھ کر42.40روپے اورقیمت فروخت42.65روپے سے بڑھ کر42.70روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.50روپے اور قیمت فروخت23.80روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالرکی نمایاں کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1507ڈالرسے گھٹ کر1495ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور10گرام قیمت میں 434روپے کی کمی ریکارڈ ی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87800روپے سے گھٹ کر87400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75274روپے سے گھٹ کر74931 ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…