اسلام آباد (آن لائن )اگست 2019 کے دوران روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 132.75 فیصد جبکہ فروخت میں بھی 132.75 فیصد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو منیو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 کے دوران روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی پیداوار4 ہزار 827 یونٹس رہی جو اگست 2019 کے دوران 11 ہزار 235 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح جولائی 2019 کے مقابلہ میں اگست
2019 کے دوران روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 6 ہزار 408 یونٹس یعنی 132.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پا ما کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 کے دوران روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی فروخت 4 ہزار 827 یونٹس رہی جو اگست 2019 کے دوران 11 ہزار 235 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح جولائی 2019 کے مقابلہ میں اگست 2019 کے دوران روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 6 ہزار 408 یونٹس یعنی 132.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔