پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

فیڈمک کے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 3217 ایکڑ رقبہ پر بننے والے سپیشل اکنامک زون کا افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،چیئر مین فیڈمک

datetime 25  ستمبر‬‮  2019 |

فیصل آباد ( آن لائن )چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت فیڈمک کے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں 3217ایکڑ رقبہ پر بننے والے سپیشل اکنامک زون کا افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا تاہم مذکورہ افتتاحی تقریب دسمبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق نے بتایاکہ اس سلسلہ میں ان کی جہانگیر خان ترین اور دیگر حکام سے ملاقات ہو چکی ہے۔انہوںنے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان فیڈمک کے مختلف پراجیکٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت

سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔انہوںنے بتایاکہ فیڈمک کا یہ پراجیکٹ 3217 ایکڑ رقبہ پر مشتمل اور پنجاب کا واحد اکنامک زون ہے جو سی پیک کے تحت ترجیحی بنیادوں پر تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کی تعداد 50 سے زائد ہے جبکہ اگلے سال تک اس کنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 150 سے بھی تجاوز کر جائے گی جس سے جہاں روز گار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے وہیں ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…