اسلام آباد( آن لائن )چینی مصنوعات کی ٹیکس فری درآمد سے تجارت کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق چینی مصنوعات کی ٹیکس فری درآمد سے بلوچستان میں تجارت کے فروغ پانے کے سبب تاجروںکو فوائد حاصل ہوںگے اور اس کے معیشت پر بھی دوررس مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔ٹیکسوں سے مستثنی 313 چینی منصوعات کی فہرست حاصل کی ہے۔
جنہیں چائنیز ایمن لوجیسٹک کمپنی کے توسط سے درآمد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مقامی تاجر اگلے تین سال کے لئے ان رعایتوں سے استفادہ کرتے ہوئے چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور چینی مصنوعات کی درآمد میں دی گئی رعایتوں سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوںگے جبکہ ان اقدامات سے پاکستانی تاجر پہلی بارچینی تجارتی شہر یو میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے۔