جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،ڈالراور سونا مزید مہنگا

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس359.89 پوائنٹس کی کمی سے31751.21پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ شیئرزکی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث65.79 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 65ارب 23کروڑ41لاکھ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا

اور کاروباری حجم بھی صرف8کروڑ66لاکھ 17ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس32ہزار کی نفسیاتی حد کو وعبور کرتے ہوئے32147پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 31709پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے صورتحال میں قدرے بہتری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب  رہے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 359.89 پوائنٹس کی کمی سے31751.21پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 183.67پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14919.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس237.99پوائنٹس  کی کمی سے23145.92پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 95میں اضافہ،227میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا.مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب 23کروڑ41لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر63کھرب 31ارب 83کروڑ29لاکھ روپے ہو گیا۔شیئرز کی لین دین کے لحاظ سے 8کروڑ66لاکھ17ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 6 کروڑ66لاکھ65ہزار شیئرز کم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 100روپے کے اضافے سے5800روپے اور گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت22روپے کے اضافے سے 480روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت107روپے کی کمی سے 810روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 40.56روپے کی کمی سے810روپے ہو گئی۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف،پی ایس او،فوجی سیمنٹ،ٹی آر جی پاک،پاک الیکٹران،ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ، فوجی فوڈ اور ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔

انٹر بینک میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر2پیسے بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی برقرار رہی البتہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر2پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.10روپے سے بڑھ کر156.12روپے اور قیمت فروخت 156.20روپے سے بڑھ کر156.22روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے برقرار رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171روپے اور قیمت فروخت 173روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ 193.50روپے اور قیمت فروخت 195.50روپے برقرار رہی سعودی ریال کی قیمت خرید 41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے اور قیمت فروخت 41.60روپے سے بڑھ کر41.65روپے جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.30روپے سے بڑھ کر42.40روپے اور قیمت فروخت 42.60روپے سے بڑھ کر 42.70روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے برقرار رہی۔   ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونا300روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا3ڈالرکے اضافے سے 1520ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا300روپے مہنگا ہو کر87ہزار900روپے اور دس گرام سونا257روپے کے اضافے سے 75ہزار360روپے کا ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…