لاہور( آن لائن )لاہور میں مرغی کے گوشت کے نرخ 313 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، 24 گھنٹوں کے دوران گوشت کے نرخوں میں 11روپے کلو کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ نے اضافے کی وجہ مرغیوں کی خوراک کا مہنگا ہونا قرار دے دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔غریب کی زندگی مزید مشکل، مہنگائی نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ کر 313
روپے فی کلو کے ریٹ پر پہنچ گئی، دوسری جانب آٹے کے نرخموں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 سے 810 روپے ہو گئی۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بکرے اور گائے کا گوشت تو پہلے ہی مہنگا ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ چکن کی قیمت پر توجہ دے تا کہ عوام کو کچھ تو ریلیف مل سکے۔