منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سعودیہ سے تیل فراہمی میں کمی، مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا،جانتے ہیں فی بیرل کتنے ڈالر کا ہوگیا؟

datetime 23  ستمبر‬‮  2019 |

ریاض، دبئی( آن لائن )سعودی عرب سے تیل کی فراہمی میں کمی آنے اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے بڑھنے کی باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ برینٹ کروڈ فیوچرز میں تیل کی قیمت بڑھ کر فی بیرل 65.50 ڈالر ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچرز میں تیل کی قیمت فی بیرل 58.61 ڈالر ہوگئی۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل کے برآمدکار سعودی عرب کی عالمی مارکیٹ کو رواں ماہ کے آخر تک اپنی پوری پیداوار بحال کرنے کی یقین دہانی کے باوجود خریدار اور تاجر کی تشویش برقرار ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی آرامکو کے آئل پروسیسنگ پلانٹ پر گزشتہ ہفتے حملہ کیا گیا تھا۔حملے کی وجہ سے پلانٹ کا کچھ حصہ متاثر ہوا تھا جس کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔سنگاپور کے توانائی کے امور کی مہارت رکھنے والے وریندرا چوہان کا کہنا تھا کہ ‘فنڈ برادری حملے کو اس مفروضے پر بھلا چکی تھی کہ سپلائی فوری بحال ہوجائے گی تاہم حقیقت اس سے مختلف نظر آئی۔حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا، پینٹاگون نے خلیج میں اضافے فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ سعودی عرب کی فضائی اور میزائل ڈیفنس کو مضبوط کیا جاسکے’۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو ‘مزاحمت اور دفاع’ کے لیے تعینات کیا ہے اور واشنگٹن ایران سے جنگ نہیں چاہتا۔امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ریفائنرئز پر آنے والے طوفان کا اثر کم ہوا ہے اور ایگزون موبل کورپوریشن اور والیرو کورپوریشن نے اپنی کروڈ پروسیسنگ یونٹس کو گزشتہ روز بحال کردیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…