ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریلوے میں بے ضابطگیاں منظرعام پر، قوانین کے خلاف کتنے ارب کے ٹھیکے جاری ہوئے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مالی سال 2017-18 کی آڈٹ رپورٹ میں ریلوے میں اربوں کی بے ضابطگیاں منظر عام پر آ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے 15 ارب کے ٹھیکے دیئے گئے، محکمے کی اراضی غیر قانونی طور پر دوسرے محکموں کومنتقلی اور مال گاڑیوں کے صحیح استعمال نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔ڈیزل انجن کی مرمت، خریداری کا ٹھیکہ یا زمین لیز پر دینے کا معاملہ، ریلوے میں پے در پے بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔

چین کی کمپنی کو انجن کی مرمت کے ٹھیکے میں پیپرا قانون پر عمل نہ ہوا۔ کم سے کم بولی کے باوجود 3 ارب 28 کروڑ کا ٹھیکہ دیدیا گیا۔ریلوے انجن کی مرمت کے ٹھیکے میں 41 کروڑ کا سامان کم ملا، آلات اور پرزہ جات کم ملنے سیادارے کو نقصان ہوا۔ محکمہ ماہی گیری پنجاب کو ریلوے کی 43 کروڑ کی اراضی غیر قانونی طور پر دی گئی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ریلوے کو 18 کروڑ کا نقصان ہوا۔ مال گاڑیاں بروقت اور مناسب استعمال نہ ہوئیں جس سے 73 کروڑ کا نقصان ہوا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…