جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ڈالر سستا، سونا مہنگا ہوگیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں 18پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 156.28روپے سے کم ہو کر156.10روپے اور قیمت فروخت156.38روپے سے کم ہو کر156.20روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور

قیمت فروخٹ156.30روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں یورو کی قدر50پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 171.50روپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت173.50روپے سے کم ہو کر173روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید193.50روپے اور قیمت فروخت 195.50روپے پر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50پیسے اور1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 16ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1517ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ایک تولہ سونا87ہزار600روپے ہو گیا اسی طرح429روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت75ہزار103روپے ہو گئی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالر مہنگا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونا400روپے اور دس گرام سونا343روپے مہنگا ہو گیا۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…