منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

لیبر مارکیٹ پر سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے اثرات کو تجارتی مسائل سے منسوب نہیں کرنا چاہیے،ڈبلیو ٹی او

datetime 21  ستمبر‬‮  2019

سڈنی(آن لائن) عالمی تجارتی تنظیم کے نائب ڈائریکٹر جنرل ایلن وولف نے کہا ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کا اثر لیبر مارکیٹ پر پڑ سکتا ہے اور اس کی وجہ تجارت یا درآمدات کو نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آسٹریلیا میں ایک بیان کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کے فروغ کیساتھ ساتھ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی تعمیر میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس نظام کا مستقبل روشن ہے۔ایلن وولف نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے لیبر مارکیٹ میں ناگزیر تبدیلیاں آئیں گی تاہم اس دھچکے کی ذمہ داری تجارت پر

عائد نہیں کی جانی چاہیے اور یہ سمجھنا بھی درست نہیں کہ روزگار میں کمی کی وجہ درآمدات میں ہونے والا اضافہ ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں امریکہ کے 30لاکھ ٹرک ڈائیوروں کی جگہ لے سکتی ہے لیکن ان ڈرائیوروں کی بے روزگاری کی وجہ درآمدات کی بجائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی ہوگی، اس لیے حکومتوں کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ایلن وولف نے کہا کہ چین امریکہ تجارتی کشمکش سے عالمی تجارتی منڈی میں سست روی بڑھے گی، امید ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے تجارتی مسائل کو حل کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…