تہران(آن لائن)ایران کی ایک فیبرکس کمپنی نے نینو پارٹیکل پر مشتمل کم سن بچوں کے اینٹی بیکٹریل اور بدن کا درجہ حرارت بتانے والے ملبوسات کی بڑی مقدار عراق، کویت اور عمان کو برآمد کی ہے۔کیسپیئن فیبرکس کے ڈائریکٹر کے مطابق بچوں کا بخار انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور اگر اسے بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے مخصوص لباس اس طرح بنائے گئے ہیں جو
بدن کا درجہ حرارت سینتیس ڈگری سے اوپر جانے کی صورت میں اپنا رنگ تبدیل کرنا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکوں کے کپڑوں کا رنگ نیلے سفید میں اور لڑکیوں کے کپڑوں کا رنگ گلابی سے سفید میں تبدیل ہوتا ہے جس سے والدین کو جلد پتہ چلتا ہے کہ بچہ بخار میں مبتلا ہے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے لازمی اقدامات انجام دے سکتے ہیں۔کیسپین کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ان کپڑوں میں کیٹوسن اور سلیکا جیسے اینٹی بیکٹریل مواد کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔