لاہور( آن لائن)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے وفاقی حکومت کی طر ف سے ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے چینی کرنسی میں کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روپے کی قیمت مستحکم ہوگی اور ڈالر کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کو متعدد ٹھیکے دیئے گئے ہیں ان سے سابق دور میں قرضے بھی لئے گئے ہیں لیکن ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد ادائیگیوں میں مشکلات میں اضافہ ہورہا تھا نیز ڈالر بڑھنے سے یہ قرضے بھی مسلسل بڑھ رہے تھے اب چینی کرنسی میں معاہدے کرنے سے حکومت کو ڈالر میں ادائیگی کرنے سے نجات ملے گی اور ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ پاکستان چین کی سرحدیں ساتھ ملنے سی اور سی پیک کے ذریعے زمینی رابطہ استوار ہونے سے پاکستان کی چین کے ساتھ تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں ڈالر بطور کرنسی استعمال ہوتی تھی جس سے ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھ رہی تھی اب چین اور پاکستان کے درمیان چینی کرنسی میں تجارتی لین دین اور چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں لین چینی کرنسی کے استعمال سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی اور ڈالر سے نجات ملے گی۔ میاں خرم الیاس نے وفاقی حکومت کی طر ف سے ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے چینی کرنسی میں کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روپے کی قیمت مستحکم ہوگی اور ڈالر کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔