پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

گیس کمپنیوں کے ایم ڈیز کی آسامیاں مزید خالی نہ رکھی جائیں، پاکستان اکانومی واچ

datetime 20  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آٹھ ماہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کے مینیجنگ ڈائریکٹر زکی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس سے ان اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے آٹھ جنوری 2019کو دونوں گیس کمپنیوں کے ایم ڈیز کوملک گیر

گیس بحران کی پاداش میں انکوائری کے بعد فارغ کر دیا تھا جس کے بعد سے ایکٹنگ ایم ڈیز سے کام چلایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا کہ ایس این جی پی ایل اور ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی کے عہدے پر آٹھ ماہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود کسی کومستقل بنیادوں پر تعینات نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ مروجہ قوانین کے مطابق اس عہدے کو تین ماہ سے زیادہ خالی نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ گیس کمپنیوں کی ان اہم آسامیوں پر من پسند افسر لگوانے کے لئے مختلف اہم شخصیات میں رسہ کشی جاری ہے جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی کے عہدے کیلئے تین بارچوبیس مارچ2019 ، چار اگست2019 ، اور گیارہ ستمبر2019 کو اشتہار دئیے جا چکے ہیں جبکہ ہر بار تقرری کا معیار غیر قانونی طور پر بدل دیا جاتا ہے جو متعلقہ قوانین کامزاق اڑانے کے مترادف ہے جس کی وجہ سے سٹاف میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف حلقے اس آسامی پر قبضے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیںجس سے ایس این جی پی ایل کی کارکردگی گر گئی ہے، اہم فیصلے زیر التوا ہیں،اصلاحات کا سلسلہ رکا ہواہے،سات ہزارملازمین کا مورال متاثر ہو رہا ہے جبکہ بے یقینی کی وجہ سے بھاری مالی نقصان الگ ہو رہا ہے جسکا ملبہ معمول کے مطابق مہنگائی سے بلکتے عوام پر ڈالا جائیگا اس لئے وزیر اعظم عمران خان اس معاملہ کا نوٹس لے کر میرٹ پر تعیناتی یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…