بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

حکومت مسائل کے حل کیلئے لشکر کشی کی پالیسی ترک کر کے مشاورت کے عمل کو فروغ دے : صدر آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے لشکر کشی کی پالیسی ترک کر کے مشاورت کے عمل کو فروغ دے ، تاجروں سمیت ہر طبقہ دستاویزی معیشت کے حق میں ہے لیکن حکومت کی

جانب سے بیک وقت سارے محاذ کھول دئیے گئے ہیں جو دانشمندانہ فیصلہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں تاجر رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت تاجروں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے ، اگر مثبت نتائج حاصل کرنا ہیں تو سب سے پہلے ٹیکسیشن کے اداروں کے نظام کو ٹھیک کیا جائے اور ان کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے ۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اربوں روپے قومی خزانے کی بجائے چور راستے سے اور لوگوں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر نا مساعد حالات کے باوجود کاروبار کے ذریعے نہ صرف ٹیکسز کی مد میں اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کر ارہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کو روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہیں ،اس کے باوجود اس طبقے کو شک کی نگاہ سے دیکھنا قابل مذمت ہے اور حکومت کو اپنی پالیسی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت تاجروں کے ساتھ مذاکرات کو حتمی نتیجے پر پہنچا کر کاروبار دوست ماحول کے لئے اقدامات اٹھائے ۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…