اسلام آباد( آن لائن )کوٹ ادو پاور کمپنی کے منافع میں 23فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کوٹ ادو پاور کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2019 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 13.1 ارب روپے تک بڑھ گیا اور کمپنی کی فی حصص آمدن 14.90 روپے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018 کے
دوران کوٹ ادو پاور کمپنی نے 10.6 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا اور اس کی فی حصص آمدن 12.05روپے رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 2018 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2019 کے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 2.5 ارب روپے یعنی 23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔