دودھ کی سرکاری قیمت 94روپےجبکہ عوام کوفی لیٹر کتنے روپے وصول کیے جارہے ہیں ؟

16  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے جبکہ اصل قیمت 110 روپے ہے، دودھ 16 روپے زائد میں فروخت ہو رہا ہے جس کے سبب عوام مزید مہنگائی محسوس کر رہے ہیں۔کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کا کہنا ہے کہ شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے جبکہ اصل قیمت 110 روپے ہے۔ دودھ والے اپنی من مانی کررہے ہیں،

زمینی حقائق یہ ہیں کہ دودھ 94 روپے نہیں بلکہ 110 روپے بک رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق دکان داروں کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 10 روپے بڑھا دی ہے لہذا ان کے پاس بھی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ دوسری جانب ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی یا متعلقہ صوبائی وزارت قیمت کے تعین کے لیے اجلاس نہیں بلا رہے۔شہر میں تقریبا 40 لاکھ لٹر تازہ دودھ فروخت ہوتا ہے، اگر قیمت 16 روپے زائد ہے اور عوام اسے دینے پر مجبور ہیں تو یہ خیال حیران کن ہے کہ کیا کراچی والوں کی جیبوں سے تقریبا ساڑھے چھ کروڑ روپے لوٹے جا رہے ہیں۔لاگت کے حساب سے دودھ کی قیمت فروخت پر اتفاق نہ ہونا ایک الگ بحث ہے، شہری یہ بھی پوچھ رہیں کہ جب دودھ کی س سرکاری قیمت 94 روپے تھی اور شہر میں 100 روپے لٹر دودھ بیچا جا رہا تھا، تو یومیہ تقریبا ڈھائی کروڑ اور سالانہ تقریبا 8 ارب روپے شہریوں کی جیب سے لٹتے رہنے پر صوبے کے چیف ایگزیکٹو سمیت کراچی انتظامیہ کہاں سوئی پڑی تھی اور کون کون اس گنگا میں نہاتا رہا ؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…