منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پتوکی : گوشت کے بعد سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

پتو کی(این این آئی ) پتوکی میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ گوشت کے بعد سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں سبز منڈی دوکانداروں نے اپنے من مرضی ریٹ مقرر کر لیے تفصیلات کے مطابق پتوکی میں سبز منڈی کی قیمتوں میں اضافہ سبز منڈی دوکانداروں نے اپنے من مرضی ریٹ مقرر کر لیے اس وقت پیاز80، ٹماٹر80، لہسن 300، ادرک400، گھیا کدو80، گوبھی 100، مٹر250، کریلااور بھنڈی 100،شملہ مرچ200روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہی ہیں۔موسمی سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں

اور 300سے500روپے یومیہ کمانے والا بھی سبزی نہیں خرید سکتایہی وجہ ہے کہ غریب آدمی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ بتایا جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…