منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1ہزار پوائنٹس کا اضافہ،سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) یوم عاشور پر سرکاری تعطیلات کے باعث 3دن تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس31ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران124ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

گذشتہ ہفتے یوم عاشور کی تعطیلات کے بعد بدھ کو کاروبار کا آغاز ہوا اور2دن تیزی کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس1079.41پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک دن مندی کی لہر آنے سے انڈیکس65.30پوائنٹس لوز کر گیا اس طرح مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے،نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ممکنہ طور پر مزید اضافہ نہ ہونے کے توقعات اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے جاری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی خبروں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا تاہم منافع کے حصول کی غرض سے شیئرز کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ پر مندی کی لپیٹ میں رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 1014.11پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 30467.20پوائنٹس سے بڑھ کر31481.31پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس531.65پوائنٹس کے اضافے سے14302.52پوائنٹس سے بڑھ کر14834.17پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22485.76پوائنٹس سے بڑ ھ کر23038.00پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی  کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران1 کھرب24 ارب69 کروڑ30لاکھ 75ہزار 343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم61کھرب87ارب79کروڑ4لاکھ98ہزا195روپے سے بڑھ کر63کھرب12ار ب48کروڑ35لاکھ73ہزار538روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس31628.23پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم مندی کے سبب انڈیکس30463.97پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیاد8ارب روپے مالیت کے18کروڑ58لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے

جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے9کروڑ96لاکھ61ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1046کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے563کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،416میں کمی اور67کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،ورلڈ کال ٹیلی کام،اینگرو فرٹیلائزر،حب پاور کمپنی،لوٹے کیمیکل،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پاک پیٹرولیم،بینک آف پنجاب،انٹر اسٹیل لمیٹڈ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ڈی جی کے سیمنٹ،فوجی سیمنٹ اورکے الیکٹرک سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…