بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری،ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور اماراتی درہم مزید سستا،سونا مہنگاہوگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر12پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 12پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.27روپے سے گھٹ کر156.15روپے اورقیمت فروخت156.37روپے سے گھٹ کر156.25روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.20روپے سے گھٹ کر156روپے اور قیمت فروخت 156.70روپے سے گھٹ کر156.50روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید192.50روپے سے گھٹ کر191.50روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.50روپے سے گھٹ کر41.40روپے اور قیمت فروخت41.80روپے سے گھٹ کر 41.70روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.50روپے سے گھٹ کر 42.40روپے اور قیمت فروخت 42.80روپے سے گھٹ کر42.70روپے  ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 21ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 800روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21ڈالرکے اضافے سے1513ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،اسلام آباد،الاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کے اضافے سے88200روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت686روپے کے اضافے سے75617روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1090روپے مستحکم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…