منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب ، سرمائے میں105ارب روپے کا اضافہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 30ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں105ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم61کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن تیزی رہی اور مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ3دن تک محدود رہا اس دوران انڈیکس1072.65پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 277.57پوائنٹس لوز کر گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری ،افراط زر کی شرح میں کمی سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات ،ایس ای سی پی کی جانب سے مارجن شرائط میں نرمی بلینک اور شارٹ سیلنگ سے متعلقہ مسائل حل کرنے سمیت اچھے معاشی اشاریوں کی وجہ سے غیر ملکی مقامی کمپنیوں ،انفرادی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی جانب سے شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی وجہ سے تیزی کا رجحان غالب رہا ۔تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرا ررہنے اور حکومت کی جانب سے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی سہولت واپس لئے جانے ،میوچل فنڈز کی جانب سے بڑھتی ہوئی فروخت اور فوری منافع کے حصول پر مندی کا رجحان بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں795.08پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس29672.12سے بڑھ کر 30467.20پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس370.83پوائنٹس کے اضافے سے13931.69پوائنٹس سے بڑھ کر14302.52پوائنٹس ہو گیا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22007.12پوائنٹس سے بڑھ کر22485.76پوائنتس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران1 کھرب5 ارب74 کروڑ76 لاکھ 37ہزار 55روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم60کھرب 82ارب4کروڑ28لاکھ61ہزار140روپے سے بڑھ کر61کھرب87ارب79کروڑ4لاکھ98ہزا195روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس30745.30پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم مندی کے سبب انڈیکس29468.12پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کے14کروڑ65لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم2ارب روپے مالیت کے 4کروڑ82لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1652کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے837کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،713میں کمی اور102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،میپل لیف ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،گولڈن ایرو،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،پاک پیٹرولیم ،سمٹ بینک ،پاک الیکٹرون ،سوئی نادرن گیس ،ڈی جی کے سیمنٹ فوجی فوڈز لمیٹڈ ،حب پاور کمپنی ،اینگرو فرٹیلائزر ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،بینک الحبیب اور بینک آف پنجاب سر فہرست رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…