کراچی(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مالی بحران پر قابو پانے کیلیے ملک بھر میں سیکڑوں اسٹور بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کارپوریشن نے کم سیل والے اسٹورز بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، اب تک شیخوپورہ، بھکر، ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقوں میں 28 اسٹور بند کردیے گئے ہیں، مزید اسٹور بند کرنے کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق خسارے میں
چلنے والے اسٹوروں کو منافع بخش اسٹوروں میں ضم کیا جائے گا، ایک لاکھ سے کم سیل والے اسٹوروں کو منافع بخش اسٹوروں میں ضم کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سہ ماہی بنیادوں پر کا کر دگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹور بند کرے گی۔ اس سلسلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی عمر لودھی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ قائم نہ ہو سکا۔