ریاض(این این آئی)امریکی ریئل اسٹیٹ کمپنی بلاک راک نے سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ منیجیر ڈائریکٹر کا فتر کھولا ہے جسکا مقصد سعودی عرب کے اقتصادی ویڑن 2030ء کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کی ڈئریکٹر نے بتایا کہ ریاض میں بلیک راک کے قائم کردہ دفتر کی نگرانی یزید المبارک کو سونپی گئی ہے جو مورگان
اسٹانٹلی کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔بلیک راک کے سعودی عرب میں دفتر کے قیام کے بعد سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کی اس طرف توجہ مبذول ہوگئی ہے۔ بلیک راک 6 کھرب 40 ارب ڈالرکے سرمائے کی حامل کمپنی ہونے کے ساتھ دنیا بھرمیں کئی کمپنیوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔بلیک راک نے سنہ 2017ء میں سعودی عرب میں اپنا دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔