پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی تیز رفتار ہائبرڈ کار تیار ،3سیکنڈ میں 60کلو میٹر کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت، جانتے ہیں زیادہ سے زیادہ کتنی سپیڈ ہے؟

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم( آن لائن )اسپورٹس و نایاب کاریں بنانے والی اٹلی کی کمپنی لامبور گینی نے اب تک کی دنیا کی سب سے مضبوط اور سب سے تیز رفتار ہائبرڈ کار تیار کرلی۔لامبور گینی کی جانب سے تیار کی گئی ہائبرڈ کار کو آئندہ ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والے آٹو شو میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ کار محض تین سیکنڈ میں 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑتی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس گاڑی کو دنیا کی اب تک کی تیار کی گئی ہائبرڈ گاڑیوں میں سب سے مضبوط بنایا گیا ہے۔لامبور گینی کے مطابق دنیا کی سب سے تیز رفتار ہائبرڈ کار کی سب سے زیادہ اسپیڈ 217 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔کمپنی نے اس نئی کار کو سیان کا نام دیا ہے اور گاڑی پر یہ نام اٹلی کے ایک گاں کے نام پر رکھا گیا ہے۔لامبور گینی کمپنی اس کار کی محض 63 کاریں تیار کرے گی جو پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔کمپنی کی جانب سے 1963 میں کاریں بنانے کے آغاز وقت اتنی کم تعداد میں گاڑیاں بنائی گئی تھیں اور اب 65 سال بعد کم تعداد میں گاڑیاں بنائی جا رہی ہیں۔کمپنی کا دعوی ہے کہ کار ہائبرڈ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں بجلی پیدا کرتی ہے اور اس سسٹم کے لیے کار میں سپر کیپیسٹر نصب کیے گئے ہیں جو ایک بار بریک لگانے پر بھی چارج ہوجاتے ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ اس کار کی قیمت کیا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کار کی قیمت لاکھوں ڈالر میں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…