اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کینو پیدا کرنے والا دنیا کا 12 واں بڑا ملک ہے۔ ملک میں 6.67 ملین ایکڑ رقبہ پر کینو کاشت کئے گئے ہیں جن سے سالانہ اوسطا 26 ملین ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق روس پاکستان کینو کی ایک بڑی درآمدی منڈی ہے اور پاکستان روس کو سالانہ 5 ہزار کنٹینرز یعنی 0.13 ملین ٹن کینو برآمد کرتا ہے۔اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کو کینو برآمد کئے جاتی ہیں۔اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کینوکی کاشت اور برداشت کے
حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کی ضرورت ہے جس سے پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینو کی پراسیسنگ کی سہولیات میں بھی اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینو کے مقامی کاشتکاروں کو عالمی مارکیٹ کے مقابلہ میں کم قیمت پر کینو فروخت کرنا پڑتا ہے جس سے ان کو نقصانات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار طبقہ اور دیہی معیشت کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔