کراچی(این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستانی معیشت کاآئوٹ لک مستحکم برقرار رکھتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینے میں مدد دے گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے
پاکستان پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پاکستانی معیشت کا آئوٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے ، پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ بی مائنس اور قلیل مدتی ریٹنگ بی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینے میں مدد دے گی ، آئی ایم ایف اوردیگر ذرائع سے ملی فنڈنگ آئندہ 12ماہ کیلئے کافی ہوگی، امید ہے ملکی معاشی اشاریوں میں مزید خرابی نہیں آئیگی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو2.4فیصد رہے گی ، یہ شرح 12 سال کی کم ترین سطح ہے ، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں فی کس آمدنی1200 ڈالر تک ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، ملکی معیشت کو بیرونی خدشات لاحق ہیں ، ریٹنگز کم ہونے کی وجہ پاکستان کی کم آمدنی ہے جبکہ خراب انفراسٹرکچر کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جارہی ہے