پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایران نے ادریان داریا ٹینکر پر لدا ہوا تیل کسی نامعلوم خریدار کو بیچ دیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے ٹینکر ادریان داریا 1 پر لدا ہو اتیل کسی نامعلوم خریدار کو فروخت کردیا ہے مگر اس خریدار کی شناخت نہیں بتائی ہے کہ یہ کوئی ملک ہے یا کوئی تیل کمپنی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے حکومت کے ترجمان علی ربیع کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے جہاز پر لدا ہوا تیل فروخت کردیا ہے اور اب اس کا مالک اور خریدار اس تیل کو اتارنے کی جگہ کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔

ادریان داریا ( سابق نام گریس 1) کو جبل الطارق ( جبرالٹر) میں حکام نے کئی ہفتے تک روکے رکھا تھا۔برطانیہ کی شاہی بحریہ نے اس کو یورپی یونین کی شام پر عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور پھر جبل الطارق کے ایک جج کے حکم پر اس کو چھوڑ دیا تھا اور برطانوی عمل داری والے علاقے سے کہیں اور جانے کی اجازت دے دی تھی۔امریکا نے اس جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں پکڑنے کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے اور اس نے دوسرے ملکوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے سے باز رہیں۔ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تیل کے مالک نے اس کی منزل کا تعیّن کر لیا ہے۔انھوں نے امریکا پر اس تیل بردار جہاز کی مسلسل نگرانی کرنے کا الزام عاید کیا اور کہا کہ وہ دوسرے ممالک کو اس جہاز کو قبول نہ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکا کی مداخلت کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔اس جہاز کی پہلے منزل ترکی تھا لیکن بعد میں اس نے اپنا رْخ پھیر لیا۔یہ ابھی تک بحر متوسطہ میں موجود ہے اور مشرق کی جانب جارہا تھا۔اس پر 13 کروڑ ڈالر مالیت کا ایرانی تیل لدا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…