ٹویو ( آن لائن )جاپان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 2018 تک کے 3 سالوں کے عرصے میں افریقہ میں ملکی سرمایہ کاری 35 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہے اور جاپانی حکومت کی جانب سے طے شدہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہکا کہنا ہے کہ 2016 میں جاپان نے 3 سال کے عرصے میں سرکاری اور نجی شعبوں کی طرف سے افریقہ میں تقریباً 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا
عزم کیا تھا۔جاپان نے اس کا اظہار کینیا میں ہونے والی ٹوکیو بین الاقوامی کانفرنس برائے افریقی ترقی یا ٹی کیڈ کے دوران کیا تھا۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 3 سالہ عرصے میں جاپانی حکومت نے سرکاری ترقیاتی امداد کے تحت 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ جاپان کے نجی شعبے نی25 ارب 60 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔مجموعی سرمایہ کاری 35 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی ہے جو 30 ارب ڈالر کے ہدف سے زیادہ ہے ۔