جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایف بی آر نے گوادر فری زون رولز کا مسودہ تیار کرلیا

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ایف بی آر نے گوادر فری زون رولز کا مسودہ تیار کرلیا گیا ،جیسے ہی گوادر فری زون کے ٹیکس سے متعلقہ ترامیم لاگو کی جائیں گی تو ان رولز کو لاگو کرنے کیلیے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گوادر فری زون رولز کے اجرا کو گوادر فری زون سے متعلق ٹیکس ایشوز کے حل سے مشروط کردیا ہے اور ایف بی آر نے وزارت میری ٹائم

افئیرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ گوادر فری زون سے سے متعلق ٹیکس سے متعلق مجوزہ ترامیم کے نفاذ کے بعد گوادر فری زون رولز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔ ایف بی آر کی جانب سے وزارت میری ٹائم افیئرز کو بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے گوادر فری زون رولز کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور جلد لا ڈیوژنکو توثیق کیلیے بھجوادیا جائیگا اور جیسے ہی گوادر فری زون کے ٹیکس سے متعلقہ ترامیم لاگو کی جائیں گی تو ان رولز کو لاگو کرنے کیلیے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون میں الگ سے کسٹمز اسٹیشن اور ڈرائی پورٹ تعمیر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں آنے والے سامان کی تیز ترین کلیئرنس کیلیے الگ سے کارگو ہینڈلنگ فسلیٹیشن سینٹر قائم کرنے کی تجویز بھی ہے۔علاوہ ازیں سی پیک روٹ پر سامان کی ترسیل کیلیے استعمال ہونیوالی گاڑیوں میں ای ٹریکنگ سسٹم نصب ہونگے اور کسٹمز اتھارٹیز سی پیک روٹ پر داخلی و خارجی پوائنٹس پر کنٹینرز کی سیل اتارنے اور دوبارہ سے سیل لگانے کے اختیارات ہوںگے ۔اس کے علاوہ سی پیک روٹ پر ہر ایک سو کلو میٹر کے بعد خصوصی دفاتر کھولنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون رولز میں ملک کے دیگر اکنامک فری زونز اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کی طرح رولز و پروسیجر متعارف کروائے جائیں گے اور اگر ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون اور گوادر پورٹ سے متعلق ٹیکس قوانین میں ترامیم کی منظوری آئندہ اجلاس میں دیدی جاتی ہے تو آئندہ ماہ کے دوران رولز جاری کردیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…