اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے کشیدگی بھارتیوں کو مہنگی پڑ گئی، برآمدات میں 35 فیصد کمی 50لاکھ سے زائد ملازمین نوکریوں سے فارغ، جرمن میڈیا نے کچا چٹھا کھول دیا

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی برآمدات میں 35 فیصد کمی ہوگئی ، آٹو موبائل ڈیلرز نے 2لاکھ ملازمین فارغ کردیئے ،ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تشویشناک صورتحال میں اب تک 25لاکھ سے 50لاکھ ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی معیشت میں سست روی سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے جس پر ریاستی اداروں اور ماہرین کے بعد اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کردیا ہے۔جرمن میڈیا نے بھارت کے حکومتی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سال یکم اپریل سے 15 اگست تک براہ راست ٹیکس ریونیو میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ شرح جو دوسری سہ ماہی میں 9.6 فیصد تھی اب کم ہو کر 4.7 فیصد پر آ چکی ہے۔ بھارت کی مطلوبہ شرح 17.3 فیصد ہے۔ بھارت کی فیڈریشن آف آٹو موبائل ڈیلرز (فاڈا) کے مطابق گزشتہ 3 ماہ (مئی تا جولائی) کے درمیان گاڑیاں فروخت کرنے والے تاجروں نے اپنے تقریبا 2 لاکھ ملازمین فارغ کر دیے ہیں، بھارت میں اس وقت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی حالت بھی نہایت خراب ہے۔اس شعبے سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر 10 کروڑ افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے لیکن ملک بھر میں ایک تہائی سپننگ ملیں بند ہو چکی ہیں اور جو چل رہی ہیں وہ بھی خسارے میں ہیں، ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن آف انڈیا نے پچھلے دنوں ملک کے متعدد قومی اخبارات میں ایک اشتہار شائع کروا کر مودی حکومت کی توجہ اس تشویش ناک صورت حال کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی تھی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک 25لاکھ سے 50 لاکھ تک ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔برآمدات کی صورت حال بھی اچھی نہیں ۔کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی ایک رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون 2018 کے عرصے میں بھارتی برآمدات1064 ملین امریکی ڈالر تھیں جو اس سال کے اسی عرصے میں 695 ملین ڈالر رہ گئی ہیں، برآمدات میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…