سڈنی (آن لائن)آسٹریلین فضائی کمپنی قنطاس ایئر کے سالانہ خالص منافع میں 6.5 فیصد تک کمی آئی ہے۔قنطاس ایئر کے مطابق گزشتہ مالی میں سال ریکارڈ آمدنی کے باوجود قنطاس کا سالانہ خالص منافع عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں اضافے اور آسڑیلین
ڈالر کی قدر میں کمی آنے کیوجہ سے کم ہوا ہے۔قنطاس کو گزشتہ مالی سال (جون2018سے جون 2019) کے دوران بعد از ٹیکس 891 ملین آسٹریلوی ڈالر خالص منافع حاصل ہوا۔99 سال پرانی اس ایئر لائن کا مالی سال میں تیل کا خرچ 154ملین آسٹریلوی ڈالر رہا۔