شنگھائی (آن لائن)جرمنی کا کار ساز ادارہ ڈیملر اے جی چین میں مرسیڈیز ہیوی ٹرک بنائیگا ‘جس کیلئے ڈیلمر چین میں شراکت داری میں موجود اپنے کارخانے کو اپ گریڈ کرے گا۔ڈیملر اے جی چین میں مرسیڈیز ایکٹروس ہیوی ٹرک بنانے کیلئے چینی کمپنی جے وی بیچی فوٹون کیساتھ کا م کرے گا۔اس وقت
چین میں بکنے والے تمام مرسیڈیز ایکٹروس ہیوی ٹرک درآمد کردہ ہیں اور ان کے نرخ مقامی طور تیار کردہ ہیوی ٹرکس سے زیادہ ہیں۔ ڈیملر اے جی نے چینی شراکت داری میں 2012 ء میں چین میں اپنا کارخانہ بنایا تھا جہاں سے گزشتہ سال میں ایومین نامی ماڈل کے ایک لاکھ سے زیادہ ٹرک فروخت ہوئے۔