پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے،انڈیکس متعددحدوں سے گرکر4سال کی کم ترین سطح پرآگیا

8  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزبدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعدشدید مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس302000،30100،29000،29900اور29800پوائنٹس کی5حدوں گرکر4سال کی کم ترین سطح پرآگیا،مندی  کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید73ارب54کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت67.08فیصدزائدجبکہ70.41فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا،تاہم کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت کشیدگی،فروخت کے دباؤ، پرافٹ ٹیکنگ اورامریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی مارکیٹوں میں رونماہونے والی مندی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کوترجیح دی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ29401پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس کی 29700کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس539.47پوائنٹس کمی سے29737.98پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے76کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،238کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 73ارب54کروڑ91لاکھ23ہزار758روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر60کھرب49ارب88کروڑ91لاکھ86ہزار831روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر10کروڑ90لاکھ97ہزار620شیئرزکاکاروبارہوا،

جوبدھ کی نسبت4کروڑ38لاکھ2ہزار830شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت285.59روپے اضافے سے6013.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت22.00روپے اضافے سے572.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت280.00روپے کمی سے5320.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت25.71روپے کمی سے1009.23روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں 1کروڑ3لاکھ21ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت17پیسے کمی سے3.04روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں 77لاکھ69ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت57پیسے کمی سے7.74روپے ہوگئی۔ جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس294.59پوائنٹس کمی سے13993.91پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس966.37پوائنٹس کمی سے47039.01پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس302.81پوائنٹس کمی سے21871.78پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…