منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید سستا ہوگیا

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید70پیسے،اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 70پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر158.60روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید158.20روپے سے گھٹ کر157.80روپے اورقیمت فروخت159.20روپے سے گھٹ کر158.80روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں استحکام اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید174.50روپے اورقیمت فروخت176.50روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید190.80روپے سے گھٹ کر190.00روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے گھٹ کر192.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 25پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.90 روپے سے گھٹ کر41.65روپے اورقیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.90روپے سے گھٹ کر42.60روپے اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر43.00روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے گھٹ کر23.00روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…