لاہور( این این آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جرمنی میں منعقدہ ’’ فروٹ لاجسٹیکا ‘‘ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ نمائش 5تا7فروری 2020ء کو برلن ( جرمنی ) میں منعقد ہو گی جس میں تازہ پھل ، سبزیاں،خشک میوہ جات،آرگینک مصنوعات،مصالحہ جات/جڑی بوٹیاں،منجمد پھل،سبزیاں، جڑی بوٹیاں ، پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے تمام آلات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ20اگست مقرر کی گئی ہے ۔