منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کارپٹ کی عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے اکتوبر میں نمائش کا اعلان کر دیا

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بھارت نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچرر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی 37ویں عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے اکتوبر میں کارپٹ کی نمائش کے انعقاد کا اعلان کر دیا ، غیر ملکی مندوبین کی درخواست پر پاکستان میں منعقدہ تین روزہ نمائش کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کر کے 26 ستمبر کی بجائے 15اکتوبر کر دی گئی ، ایسوسی ایشن نے نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈز کے جلد اجراء کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ

ہمیں روایتی حریف بھارت کے اقدام کو چیلنج کے طور پر لینا ہوگا اورغیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے انہیں بہترین سہولیات کے حامل پیکج کی پیشکش کرنا نا گزیر ہے ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اورکارپٹ کی عالمی نمائش کے چیف آرگنائزراعجاز الرحمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ، سینئر ممبر ریاض احمد ، سعید خان ، محمد اکبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اکتوبر میں کارپٹ کی نمائش کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد غیر ملکی خریداروں او رمندوبین کی درخواست پر پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔اب یہ نمائش 26سے 28ستمبر کی بجائے 15سے17اکتوبر کولاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بھارت نے ہماری نمائش کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم اسے چیلنج کے طور پر لیں گے ۔ ہماری کارپٹ مصنوعات معیار کے اعتبار سے پوری دنیا میں مانگ ہے اور امید ہے کہ امسال بھی بڑے پیمانے پر سودے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے تاحال نمائش کیلئے فنڈز کا اجراء نہیں کیا گیا ۔ہمیں غیر ملکیوں کو پاکستان آمد کیلئے بہترین سہولیات کے پیکیج کی پیشکش کرنا ہو گی تاکہ وہ پاکستان آنے کو ترجیح دیں ۔حکومت فوری طور پر فنڈز کا اجراء کرے تاکہ غیر ملکیوں سے رابطوں کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ہمارا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہے تو تمام اداروں کو کارپٹ ایسوسی ایشن کی سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ ہماری مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ ہو جس سے ہماری برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ اس موقع پر بھارت کے مقابلے میں نمائش کی کامیابی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…