منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید  سستا

datetime 2  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید25پیسے،اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 25پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.45روپے سے گھٹ کر159.20روپے اورقیمت فروخت159.55روپے سے گھٹ کر159.30روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید158.60روپے سے گھٹ کر158.40روپے اورقیمت فروخت159.60روپے سے گھٹ کر159.40روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 40پیسے کا اضافہ اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید175.00روپے سے بڑھ کر175.40روپے اورقیمت فروخت177.00روپے سے بڑھ کر177.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید192.50روپے سے گھٹ کر192.00روپے اورقیمت فروخت194.50روپے سے گھٹ کر194.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 5پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.20 روپے سے گھٹ کر42.15روپے اورقیمت فروخت42.45روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.20روپے سے گھٹ کر43.10روپے اورقیمت فروخت43.50روپے سے گھٹ کر43.40روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…