منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال کی قیمت میں مزید کمی

datetime 1  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید20پیسے،اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کمی جبکہ یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال کی قدرمیں بھی کمی اوریواے ای درہم کی قدرمیں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.65روپے سے گھٹ کر159.45روپے اورقیمت فروخت159.75روپے سے گھٹ کر159.55روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.00روپے سے گھٹ کر158.60روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے گھٹ کر159.60روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 1.60روپے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.00روپے سے گھٹ کر175.00روپے اورقیمت فروخت178.60روپے  سے گھٹ کر177.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید193.00روپے سے گھٹ کر192.50روپے اورقیمت فروخت195.00روپے سے گھٹ کر194.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.25 روپے سے گھٹ کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.55روپے سے گھٹ کر42.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.20روپے اورقیمت فروخت43.50روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے گھٹ کر23.20روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…